Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

چودھری محمدعلی رودولوی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338635

Access

Open/Free Access

Pages

86

چودھری محمد علی رودولوی
افسوس ہے کہ پچھلے دنوں اردوزبان کی دوبڑی شخصیتیں بھی ہم سے جدا ہوگئی۔ ایک چودھری محمد علی رودولوی اور دوسرے عبدالمجید سالک۔
چودھری صاحب اردو کے نامور ادیب،پختہ قلم اورکہنہ مشق انشاء پرداز تھے۔ایک زمانہ میں ان کی تحریریں بڑی دلچسپی اورشوق سے پڑھی جاتی تھیں۔ زبان دانی کے ساتھ ان کی تحریر کاسب سے بڑاکمال یہ تھاکہ رکیک سے رکیک بات یا خیال کو اس اندازسے لکھتے تھے کہ ذوقِ سلیم کوگھناونی معلوم نہیں ہوتی تھی۔’’اتالیق بی بی‘‘، ’’کشکول‘‘،’’فقیر محمدعلی شاہ‘‘ان کی مشہور تصنیفات ہیں۔ ان کے علاوہ متعدد افسانے اوردوچارکتابیں بھی ان کی یادگار ہیں۔ طبعاً بڑے ہنسوڑ، زندہ دل اور شگفتہ انسان تھے۔تعلقہ دارہونے کی وجہ سے زندگی بڑے عیش وآرام میں گزری۔ آخر عمر میں خوف خداکاان پر بڑاغلبہ ہوگیا تھا، نماز توخیر پابندی سے پڑھنے ہی لگے تھے اورحج بھی کرآئے تھے مگر آخرت کے ڈر سے بے چین رہتے تھے۔ اگرچہ خاندانی طورپر امامیہ فرقہ سے تعلق رکھتے تھے لیکن تعصب ان میں نام کوبھی نہ تھا۔ اہل سنت والجماعت مسلمانوں کے ساتھ نمازانھی کے طریقے پر پڑھتے تھے۔ اس سلسلہ میں’’میرامذہب‘‘کے نام سے انھوں نے ایک کتاب بھی لکھی تھی۔خاتمہ بھی ایسا ہی اچھا ہوا۔۱۰/ستمبر کوبروزپنج شنبہ درودپڑھتے اوراﷲ کے نام کا وردکرتے کرتے جان جان آفریں کے سپرد کردی۔
الھم اغفرلہ وارحمہ۔
[اکتوبر۱۹۵۹ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...