Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

اسد ملتانی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338638

Access

Open/Free Access

Pages

87

اسد ملتانی
گذشتہ ماہ نومبر میں جناب اسد ملتانی بھی کراچی میں وفات پاگئے۔مرحوم صاحب فن استاد سُخن تھے۔قدرت کلام کایہ عالم تھا کہ ہر صنف شاعری میں بے تکلف دادسخن دے سکتے تھے۔مگراُن کااصل میدان قومی شاعری تھا۔اس رنگ میں ڈاکٹر اقبال مرحوم کے متبع تھے ۔سرکاری نوکری کی مصروفیتوں کے باعث ان کو اپنے حوصلہ کے مطابق شاعری کازیادہ موقع نہیں ملا۔پھر بھی جتنا کچھ لکھ گئے ہیں صف اوّل کے شعراء میں اُن کانام زندہ رکھنے کے لیے کافی ہے۔طبعاً بڑے مخلص، منکسرالمزاج،مرنج ومرنجان قسم کے آدمی تھے۔الھم اغفرلہ وارحمہ
[دسمبر۱۹۵۹ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...