Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مولانا حافظ احمد سعید دہلوی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا حافظ احمد سعید دہلوی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338639

Access

Open/Free Access

Pages

87

مولانا حافظ احمد سعید دہلوی
قلم یہیں تک پہنچا تھا کہ اچانک مولانا حافظ احمد سعید صاحب دہلوی کی وفات حسرت آیات کی اطلاع ملی۔اناﷲ وانا الیہ راجعون۔مولانا جمعیۃ العلمائے ہند کے بانیوں میں سے تھے اوراس کے پہلے جنرل سیکرٹری تھے۔ اس حیثیت سے انھوں نے ملک میں دورے کیے اورجگہ جگہ تقریریں کیں،یہ زمانہ تحریک خلافت کے شباب کازمانہ تھا۔مولانا کی تقریروں نے دھوم مچا دی اوربچہ بچہ کی زبان پران کانام تھا۔دلّی کی ٹکسالی زبان بولتے اوراسی میں گھنٹوں خاص لب ولہجہ کے ساتھ تقریر کرتے تھے۔اس لیے اُن کی گفتگو اورتقریر دونوں اس قدر شیریں اورشگفتہ ہوتی تھیں کہ بس ’’وہ کہیں اورسُنا کرے کوئی‘‘۔ قرآن مجید کے بہت اچھے حافظ تھے اوراُس کے ساتھ بڑا شغف رکھتے تھے۔نہایت آسان زبان میں قرآن کاترجمہ وتفسیر لکھ رہے تھے جو غالباً پایۂ تکمیل کو پہنچ گئی ہے۔ دینیات پرمتعدد کتابیں بھی ان کی یادگار ہیں۔ متعدد بارحریت وطن کی راہ میں جیل گئے۔ طبعاً بے حد خلیق، ملنسار، خوش طبع اوربڑے بذلہ سنج بزرگ تھے۔ اگرچہ ادھر دوبرس سے جمعیتہ کے صدر تھے لیکن چند درچند عوارض واسقام کے باعث برسوں سے گوشہ نشین ہوگئے تھے۔دلی سے باہر کے لوگ اُن کی تقریر سننے کو ترستے تھے مگرانھوں نے سفر کرنا بالکل ترک کردیا تھا۔عجب باغ وبہار انسان تھے۔ان کا فقرہ فقرہ زبان کی لطافت ونفاست کامرقع ہوتا تھا۔دلّی وہ دلّی ہی نہیں رہی ہے۔ اب ایسے بزرگ کہاں ملیں گے؟کل من علیھا فان ویبقیٰ وجہ ربک ذوالجلال والاکرام۔ اﷲ تعالیٰ کروٹ کروٹ جنت نصیب اورصدیقین وشہدا کامقام جلیل عطافرمائے۔آمین [دسمبر۱۹۵۹ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...