Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا مفتی عبداللطیف
Authors

ARI Id

1676046603252_54338640

Access

Open/Free Access

Pages

87

مولانا مفتی عبداللطیف
افسوس ہے گزشتہ مہینہ مولانامفتی عبداللطیف صاحب کا علی گڑھ میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم عوام میں مشہور نہ تھے لیکن ارباب علم کے طبقہ میں بڑی بلند شخصیت رکھتے تھے۔ استاذ العلماء مولانا لطف اﷲ صاحب کے ارشد تلامذہ میں سے تھے۔ علوم دینیہ میں بڑی پختہ استعداد اورایک خاص درک وبصیرت کے مالک تھے۔ سالہاسال جامعہ عثمانیہ حیدرآباد میں شعبۂ دینیات کے صدررہے، وہاں سے سبکدوش ہوکر علی گڑھ آگئے اوریہاں بھی یہی خدمت انجام دینے لگے، آخراس سے بھی سبکدوش ہوکر خانہ نشین ہوگئے۔ مگر مطالعہ اوردرس کامشغلہ آخر تک جاری رہا، چھوٹے بڑے چند رسالے اور دو ایک کتابیں بھی لکھی ہیں۔ اٹھاسی برس کی عمر میں وفات پائی مگر قویٰ خاص طورپر دماغ آخر وقت تک کام کرتے رہے۔باطنی احوال وکوائف سے بھی ناآشنا نہیں تھے۔اﷲ تعالیٰ مغفرت و رحمت کی بیش ازبیش نعمتوں سے سرفرازفرمائے۔آمین [جنوری۱۹۶۰ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...