Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

دل شاہ جہاں پوری
Authors

ARI Id

1676046603252_54338642

Access

Open/Free Access

Pages

88

حضرت دلؔ شاہ جہاں پوری
حضرت دلؔشاہ جہاں پوری بڑے پایہ کے قدیم اساتذۂ شعرو سخن میں سے تھے۔فنی اعتبار سے وہ مسلمہ طورپرجانشینِ امیر مینائی تھے۔نظام حیدرآباد نے بھی ازراہِ قدردانی اُن کو اعتبار الملک کاخطاب دیا تھا۔اُن کی شاعری کااصل میدان تغزل تھا، اگرچہ قدرت ہرصنف پررکھتے تھے۔’’نغمۂ دل‘‘اور’’ترانۂ دل‘‘ کے نام سے اُن کے دومجموعے شائع ہوکر عوام وخواص میں مقبول ہوچکے تھے۔ اُن کے تلامذہ کی تعداد جن میں اب بعض خود استاد ہیں سینکڑوں تک پہنچی ہوگی۔ شعروسخن کے علاوہ موصوف اونچے درجے کے طبیب اوردرس نظامی کے باقاعدہ فارغ التحصیل تھے۔اخلاقی اعتبار سے بھی بڑے بلند مرتبہ بزرگ تھے۔ نہایت بامروت وسیر چشم،متواضع،خوددار اورغیور۔ افسوس ہے پچھلے دنوں نوے برس کی عمر میں وفات پائی۔اب ایسے لوگ کہاں ملیں گے؟ اﷲ تعالیٰ مغفرت و رحمت کے لطف ونوازش سے سرفراز فرمائے۔آمین [مارچ۱۹۶۰ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...