Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

سید عبدالعلی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338649

Access

Open/Free Access

Pages

92

ڈاکٹر سید عبدالعلی
افسوس ہے کہ گزشتہ ماہ مئی کی۷/تاریخ کوناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ ڈاکٹر سید عبدالعلی صاحب ۶۸برس کی عمرمیں رہ گزائے عالم جاودانی ہوگئے۔مرحوم اپنی ذات سے ایک انجمن اورگوناگوں اوصاف وکمالات کامخزن تھے اور اس حیثیت سے ہمارے فاضل دوست مولانا سید ابوالحسن علی میاں کے صحیح معنی میں برادراکبر تھے۔علم وفضل کایہ عالم کہ علوم دینیہ اوراسلامیہ کی تکمیل ندوۃ اوردیوبند دونوں جگہ کی تھی جوان علوم کے لیے مرکز کی حیثیت رکھتے ہیں، پھر علوم جدیدہ کی طرف توجہ کی تو سائنس کے اعلیٰ درجہ کے گریجویٹ ہوئے اور ادھر طبیب فاضل وحاذق اور ادھر ایم۔بی ۔بی۔ ایس اوراس تقریب سے ایلوپیتھک طریقۂ علاج کے بھی ماہر، غرض کہ قدیم وجدید کایہ امتزاج شاید ہی کسی اورجگہ اس نوعیت کاملے۔علاوہ بریں نیک طینتی،پاک نہادی اورحسن اخلاق وشمائل میں ہوبہو سلف صالحین کا نمونہ، روحانیت اورانابت الی اﷲ میں جنید وشبلی کویاد دلانے والے،بے حد قانع، خوددار وبے نیاز،فیاض وسخی،کشادہ جبین وفرخندہ خو،کم سخن وکم گو۔ انھوں نے اپنے برادر خورد علی میاں اوراپنی اولاد کی جس جذبۂ دینداری وخداپرستی کے ساتھ تربیت کی اورجس کے نمونے آج ہرشخص کے سامنے موجود ہیں، وہ ہمارے ملک کے بہت سے اکابر علماء ومشائخ کے لیے مایۂ ہزارگونہ عبرت وموعظت ہے۔ برسوں سے ندوۃ العلماء کے ناظم تھے۔مرحوم کے عہد میں اس درسگاہ کے طلباء میں جو دینداری اورخالص اسلامی جذبہ پیداہوا وہ غالباً خود سید صاحب کے عہد میں نہ تھا! الغرض عجیب وغریب قسم کے علمی وعملی کمالات کے بزرگ تھے۔اﷲ تعالیٰ جنت الفردوس میں ابرار و اتقیا کامقام جلیل عطافرمائے۔آمین
[جون۱۹۶۱ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...