Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

شعیب قریشی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338654

Access

Open/Free Access

Pages

95

شعیب قریشی
مسٹر شعیب قریشی علی گڑھ اورآکسفورڈ کے تعلیم یافتہ تھے۔انگریزی انشاء و اخبار نویسی کاخاص سلیقہ اورملکہ رکھتے تھے، ایک زمانہ میں اُن کے اس وصف و کمال کی دھوم تھی۔تحریک خلافت میں علی برادران کے ساتھ رہے۔اسی تعلق سے جس سال مکہ معظمہ میں عالم اسلام کی موتمر ہوئی ہے۔وفد خلافت کے ساتھ یہ بھی اُس میں شرکت کرنے اور اس بہانے حج و زیارت حرمین شریفین سے مشرف ہونے حجاز مقدس گئے تھے اور اسی زمانہ میں راقم الحروف نے ایک رفیق سفرطالب علم کی حیثیت سے مرحوم کوبہت قریب سے دیکھا اوراُن کے علمی وادبی کمالات، دینی ذوق وشوق اوراخلاقی اوصاف سے متاثر ہواتھا۔پہلے درویشی و قلندری کی زندگی بسر کرتے تھے۔پھرریاست بھوپال میں وزارت کے عہدہ پر فائز ہوکر رئیسانہ جاہ وحشم سے رہنے لگے تھے۔آزادی کے بعد پاکستان میں متعدد ممتاز اوربلند عہدوں پررہے اورآخر میں سب چیزوں سے الگ تھلگ ہو کر کئی ماہ کی سخت اورصبرآزما علالت کے بعد ایک شفاخانہ میں جان جان آفریں کو سپردکرکے دنیا سے رخصت ہوگئے۔مولانا محمد علی ؒکے دامادتھے۔اس رشتہ کی وجہ سے مولانا کے ارادت مند اورہندومسلم دیرینہ رفقائے کار واحباب مرحوم کواپنا عزیز سمجھتے اورمرحوم بھی بربنائے وضعداری ان سب کے ساتھ اُسی طرح برتاؤ کرتے اور تعلق رکھتے تھے۔ چنانچہ جس زمانہ میں وہ پاکستان کے ہائی کمشنر کی حیثیت سے نئی دہلی میں مقیم تھے وہاں کی سوشل زندگی میں یہ خاص بات بڑی نمایاں تھی۔غفرلہ اﷲ ورحمہ [اپریل۱۹۶۲ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...