Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

خواجہ عبدالمجید
Authors

ARI Id

1676046603252_54338660

Access

Open/Free Access

Pages

99

خواجہ عبدالمجید
افسوس ہے پچھلے دنوں ملک کے مشہور نیشنلسٹ خواجہ عبدالمجید صاحب بیرسٹر ایٹ لا کا انتقال ہوگیا۔مرحوم صفِ اوّل کے نیشنلسٹ مسلمان اور قومی کارکن تھے۔ علی گڑھ کے تعلیم یافتہ اوراُس کی تہذیبی روایات کے پورے حامل ہی نہیں بلکہ ترجمان تھے۔برسوں سے مسلم یونیورسٹی کورٹ اوراُس کی اکزیکٹیو کونسل کے بہت بااثر ممبر تھے اوریونیورسٹی کے معاملات میں بڑے جوش وخروش اور سرگرمی سے حصّہ لیتے تھے۔بہت پرانے کانگریسی کارکن تھے اوراس لیے کانگریس کے عمائد اورپنڈت جواہرلال نہرو اورسابق صدر جمہوریہ دونوں خواجہ صاحب کابڑاادب اورلحاظ کرتے تھے مگر حق بات کہنے اورکرنے میں اُنہیں کبھی تامل نہیں ہوتاتھا۔بڑے مخلص،انتہائی وضعدار،شرافت ومروت اوراخلاق ومکارم کا نمونہ تھے، اُن کا دروازہ ہرضرورت مند کے لیے ہروقت کھلارہتا تھا۔ اب ادھربرسوں سے معذور تھے، مگرقومی کاموں میں اس کے باوجود تندہی سے منہمک رہتے تھے۔اب ایسے بزرگ کہاں ملیں گے۔اﷲ تعالیٰ انہیں مغفرت ورحمت کی نعمتوں سے سرفراز فرمائے۔ [جنوری۱۹۶۳ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...