Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

ڈاکٹرراجندر پرشاد
Authors

ARI Id

1676046603252_54338661

Access

Open/Free Access

Pages

99

ڈاکٹر راجندر پرشاد
خدا کاشکر ہے جو سفر ۹؍ ستمبر ۶۲ء کوشروع ہواتھا وہ بخیر وخوبی ۲۳؍ مئی ۶۳ء کوپورا ہوگیا۔ اس مدت میں علم وادب اورملک وقوم کی بعض بڑی نامور اورمحبوب شخصیتیں ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہوگئیں،ان میں سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرشاد،ڈاکٹر محی الدین زورؔ،خان بہادر مولوی محمدشفیع سابق پروفیسر عربی پنجاب یونیورسٹی لاہور، مولانا سعید انصاری اور جناب شفیق جونپوری خاص طور پر لائقِ ذکرہیں۔
گذشتہ چندماہ سے مکاتیب کناڈانے نظرات کے صفحات پرقبضہ کررکھا تھا اس لیے ان حضرات کی رسمِ تعزیت برہان میں حسب معمول ادانہ ہوسکی، جس کاافسوس ہے۔اوّل الذکر ملک کی تحریکِ آزادی کے بلند پایہ لیڈر، پہلے صدر جمہوریہ ہندہونے کے ساتھ ساتھ اخلاق واوصافِ ذاتی کے اعتبار سے بھی غیر معمولی شخصیت اورکردار کے انسان تھے۔ سادگی، مذہبیت، خلوص، رواداری اور مروت و وضعداری اُن کے خاص اوصافِ کمال تھے اوراِس حیثیت سے وہ صحیح معنی میں گاندھی جی کے نقشِ قدم پر چلنے والے تھے، علاوہ ازیں انگریزی زبان کے نامور مصنف اور اُردو ،فارسی کے فاضل بھی تھے۔ [جون ۱۹۶۳]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...