Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > خان بہادر مولوی محمد شفیع

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

خان بہادر مولوی محمد شفیع
Authors

ARI Id

1676046603252_54338663

Access

Open/Free Access

Pages

100

خان بہادر مولوی محمد شفیع
مولوی محمد شفیع ہندوستان میں پہلے شخص تھے جنھوں نے مشرقی علوم و فنون پر خالص مستشرقین کے انداز میں خودبھی مخطوطات کی تحقیق وترتیب اور مختلف تاریخی و ادبی موضوعات پرمحققانہ مقالات لکھنے کاکام کیااور اپنے فیض تربیت سے ایک ایسی نسل بھی پیدا کردی جو برصغیر ہندوپاک کے مختلف گوشوں میں اُسی نہج پرکام کررہی ہے۔ مرحوم کی مسلسل مخلصانہ کوششوں کا نتیجہ یہ ہوا کہ ایک عرصہ تک پنجاب یونیورسٹی کاشعبۂ عربی وفارسی ہندوستان کی یونیورسٹوں میں سب سے زیادہ باوقار شعبہ سمجھاجاتا تھا۔ ذاتی طور پر وہ خود بے حد محنتی اوراوقات کے بڑے پابند تھے، پھرخوش قسمتی سے اُن کوپروفیسر محمد اقبال اور حافظ محمود شیرانی ایسے رفیق اور ڈاکٹر سیدعبداﷲ اورشیخ عنایت اﷲ ایسے تلمیذ مل گئے، جنھوں نے اُردو زبان کے علمی سرمایہ میں کمیت اور کیفیت کے لحاظ سے بڑا قابلِ قدر اضافہ کیا اور اُس کامعیار اونچا کردیا ہے۔
مرحوم بُرہان اور ندوۃ المصنفین کے بڑے قدر داں تھے اور وقتاً فوقتاً اڈیٹر بُرہان کے نام خطوط میں حوصلہ افزائی فرماتے رہتے تھے۔ چند برس ہوئے مرحوم کی علمی وتحقیقی خدمات کے اعتراف میں ’’ارمغانِ علمی‘‘ کے نام سے پنجاب یونیورسٹی نے ایک ضخیم کتاب شائع کی تھی جومشرق ومغرب کے نامور فضلائے علوم مشرقیہ کے بلند پایہ مقالات کابڑا قابلِ قدر مجموعہ ہے۔اس کتاب سے مرحوم کے سوانح حیات اوراُن کے علمی کارناموں کامفصل علم ہوسکتا ہے۔ [جون ۱۹۶۳ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...