Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

ڈاکٹر ہادی حسن
Authors

ARI Id

1676046603252_54338667

Access

Open/Free Access

Pages

101

ڈاکٹر ہادی حسن
افسوس ہے پچھلے دنوں علی گڑھ میں ڈاکٹر ہادی حسن کابھی انتقال ہوگیا۔ مرحوم مسلم یونیورسٹی میں فارسی کے بڑے دیرینہ پروفیسر تھے،انگریزی اورفارسی دونوں زبانوں کے بڑے خوش بیان مقرر اورفارسی شعروادب کے نامور محقق تھے، حافظہ بلاکاتھا ،کسی کتاب کے صفحہ کے صفحہ بلا تکلف اپنی یاد سے پڑھ دیتے تھے۔ مسلم یونیورسٹی کے علاوہ ملک کی دوسری یونیورسٹیوں میں بھی ان کے علم وفضل اور تقریر وخطابت کی دھوم تھی۔ متعدد بلند پایہ کتابوں اورمقالات کے مصنف تھے۔ان کے فیضِ تعلیم وتربیت نے سینکڑوں نوجوانوں کو علم و فن کااستاذ اورماہر بنا دیا۔ بیوی کی وفات اور یونیورسٹی کی ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد بالکل گوشہ نشین اورزندگی سے بیزار ہوگئے تھے،مگر مطالعہ اور تصنیف وتالیف کا شغل پھر بھی جاری تھا۔خوداُن کاذاتی کتب خانہ بڑی تعداد میں اہم اوربعض نادرالوجودکتابوں پر مشتمل ہے۔اﷲ تعالیٰ مغفرت ورحمت سے نوازے!
[جون۱۹۶۳ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...