Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

کینیڈی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338670

Access

Open/Free Access

Pages

102

کنیڈی
گذشتہ مہینے مسٹر کنیڈی کاقتل دنیا کاسب سے زیادہ الم انگیز واقعہ بھی ہے اور خصوصاً اس ملک کے حکمرانوں کے لیے سبق آموز و عبرت انگیز بھی! الم انگیز اس لیے کہ مسٹر کنیڈی اپنے دل ودماغ کے غیر معمولی اوصاف وکمالات کے باعث ایک نہایت وقیع اور بلند پایہ شخصیت کے مالک تھے۔اُن کے یہی وہ کمالات تھے جنھوں نے دوبرس کے اندر ہی کم عمر وجوان ہونے کے باوصف ان کو بین الاقوامی دنیا کاہر دلعزیز ہیرو اور لیڈر بنادیا تھا اور سبق آموز وعبرت انگیز! وہ اس لیے کہ ایک طرف دنیا کی سب سے زیادہ طاقت ورمتمول اور ترقی یافتہ حکومت کاجوان وکم سال سربراہ ہے جس کے لیے عیش وتنعم کی زندگی بسرکرنے میں نہ کوئی رکاوٹ ہے اور نہ اُس کے اسباب کی کمی ۔مگراس کے باوجود اپنے ملک کی مظلوم ومقہور اقلیتوں کی دادرسی کااُس نے جو عزم اوراعلان کیاہے اُس میں وہ اس درجہ سچا، پختہ اوراستوار ہے کہ اُس کی اپنی قوم سخت منحرف ہوکر اُس کی جان کی دشمن ہوگئی ہے لیکن اسے اس کی ذرا پروا نہیں، وہ جوکہتا ہے اُسے کرگزرتا ہے۔یہاں تک کہ اسی راہِ حق وصداقت میں وہ جان بھی دے بیٹھتا ہے اور دوسری طرف اس ملک کے حکمراں ہیں کہ اقلیتوں کے دستور ی حقوق کی حفاظت و نگرانی کے بلند بانگ دعوے کرتے ہیں مگر اکثریت جس کی حمایت اُن کے اقتدار کاسہارا ہے اُس کی ناراضگی کے ڈرسے بہت سے زبانی اور کاغذی وعدے خوابِ پریشاں سے زیادہ کوئی حقیقت نہیں رکھتے۔ وہاں فرض شناسی ہے اور یہاں خودغرضی۔ وہاں ایمان داری، حق گستری اوراس کے لیے جاں سپاری ہے اور یہاں بے ایمانی کوتاہ نظری اور بزدلی ۔ فاعتبرویااولی الابصار۔
[دسمبر ۱۹۶۳ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...