Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مولانا محفوظ الرحمن نامی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا محفوظ الرحمن نامی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338671

Access

Open/Free Access

Pages

103

مولانا محفوظ الرحمن نامی
افسوس ہے پچھلے دنوں مولانا محفوظ الرحمن صاحب نامی بھی وفات پاگئے۔مرحوم دیوبند کے تعلیم یا فتہ اور علماً وعملاً اس کی روایات کے حامل تھے۔ آزادی کے بعد اتر پردیش میں پارلیمنٹری سکریٹری بھی ہوگئے تھے اور اسی زمانہ میں راقم الحروف کواُن کے ساتھ قیام کرنے اور ان کی فیاضانہ مہربانی سے لطف اندوز ہونے کا متعددبار موقع ملاتھا۔مگریہ جامۂ تنگ ان کے قامت آزاد پر راس نہیں آیا۔اس لیے جلدہی استعفاء دے دامن جھاڑ کر کھڑے ہوگئے اوراب انھوں نے اپنی زندگی مسلمان بچّوں اور بچّیوں کوقرآن مجید کی تعلیم کے ساتھ ساتھ عربی زبان کی تعلیم کے لیے وقف کردی جومرحوم کے نزدیک ملک کے موجودہ حالات میں مسلمانوں کودین پرقائم رکھنے کے لیے بہت ضروری تھی۔چنانچہ اس سلسلہ میں ایک نئے طرز پرانھوں نے متعدد رسالے اور کتابیں لکھیں اوراُن کی اشاعت اورتبلیغ کے لیے دوردراز کے سفر کیے۔ کام ہمت اور طاقت سے بہت زیادہ تھا اس لیے اچانک فالج کاحملہ ہوا اور اس میں ایسے مبتلاہوئے کہ ایک مرتبہ جوپڑے توپھر اٹھنا نصیب نہیں ہوا ۔آخر پانچ چھ برس کی مسلسل معذوری اور بے بسی کے بعد گذشتہ ماہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔رحمہ اﷲ رحمۃً واسعۃً۔ [دسمبر ۱۹۶۳ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...