Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

پروفیسر محمد عمر الدین
Authors

ARI Id

1676046603252_54338673

Access

Open/Free Access

Pages

104

پروفیسر محمد عمرالدین
افسوس ہے پچھلے دنوں پروفیسر محمد عمر الدین کا ۶۲ برس کی عمر میں انتقال علی گڑھ میں ہوگیا،اوریہیں دفن ہوئے۔ مرحوم علی گڑھ یونیورسٹی میں ۲۴ء میں داخل ہوئے تھے، اُس وقت سے دمِ آخرتک اُن کا رشتہ اس درس گاہ سے منقطع نہیں ہوا۔ انھوں نے تعلیم یہیں مکمل کی، پھر یہیں لکچرر، ریڈر، پروفیسر اورصدر شعبۂ فلاسفی ونفسیات، وارڈن، اور پروووسٹ اورخداجانے کیاکیا ہوئے۔انھوں نے یونیورسٹی میں بڑے بڑے اتار چڑھاؤ اورانقلابات دیکھے تھے،اوراب آخر میں خود انقلاباتِ زمانہ کی عبرت انگیز تصویربن کررہ گئے تھے۔اسلامی فلسفہ اُن کا خاص مضمون تھا، امام غزالی ؒ کے فلسفۂ اخلاق پرانگریزی میں اُن کی ضخیم کتاب چند سال ہوئے یونیورسٹی کی طرف سے شائع ہوئی ہے۔بلاکے ذہین، بہترین منتظم،بے نفس وبے ریا، مجّسم خلوص، پیکرِ وضع داری، اور نہایت سادہ اوربے تکلّف! راقم الحروف سے دیرینہ اور بڑے مخلصانہ تعلقات تھے، یونیورسٹی سے ملازمت کے تعلق کے اعتبارسے مرحوم اس چمن کی پرانی بہار کی آخری نشانی تھے۔ ’’خدا بخشے بہت سی خوبیاں تھیں مرنے والے میں‘‘۔ [ستمبر ۱۹۶۴ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...