Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

شاستری جی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338680

Access

Open/Free Access

Pages

108

پروفیسرتلک چند محروم
افسوس ہے پروفیسر تلک چندمحروم بھی ستتر(۷۷) برس کی عمر میں گزشتہ مہینہ دہلی میں رہ گزاے عالمِ جاودانی ہوگئے۔ موصوف فارسی اور اردو دونوں زبانوں کے کہنہ مشق قادر الکلام اور بڑے پُر گوشاعر تھے، اُن کی فنی استعداد بھی بڑی پختہ اوراعلیٰ تھی۔انہیں غزل اور نظم دونوں پریکساں قدرت تھی، لیکن طبیعت کونظم سے زیادہ لگاؤ تھااور نظم بھی کسی ایک خاص صنف کی نہیں بلکہ ہر صنف اور ہر نوع کی۔رباعیات اورقطعات بھی کثرت سے لکھے ہیں۔نظم کے علاوہ نثر بھی شستہ ورواں اور چٹکیلی لکھتے تھے۔ پھر جتنے بڑے شاعر، ادیب اورمصنّف تھے اتنے ہی بڑے انسان بھی تھے،تقسیم کے وقت وطن سے بے وطن اور گھرسے بے گھر ہوئے اور کیسے کچھ مصائب برداشت کیے، لیکن کیامجال! انسانیت وشرافت کی پیشانی پرایک ہلکا سابل بھی پڑا ہو۔اُردو ادب کی تاریخ میں ہمیں یقین ہے پروفیسر محرومؔ کانام ہمیشہ یادگار رہے گا۔ [فروری ۱۹۶۶ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...