Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

پروفیسر ایم ایم شریف
Authors

ARI Id

1676046603252_54338682

Access

Open/Free Access

Pages

109

پروفیسر ایم۔ایم شریف
پروفیسر ایم۔ایم شریف اگرچہ اصلاً پنجابی تھے لیکن درحقیقت وہ تھے علی گڑھ کاسرمایۂ گراں پایہ۔ وہ یہاں طالبِ علم رہے، پھر فلسفہ کے پروفیسر اورصدر شعبہ ہوئے۔یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر بھی بنے اوراپنے علم وفضل، اخلاق وعادات اورہمدردی ومحبت کے باعث یونیورسٹی کی سوسائٹی میں نہایت مقبول اور ہردلعزیز ہوکر رہے،تقسیم کے بعد علی گڑھ کی یہ دولت پاکستان منتقل ہوگئی تواب اُن کے تحقیقی اورتصنیفی جوہر کھلے، چنانچہ ادب، فلسفہ اوراسلامیات پر انھوں نے انگریزی اور اُردو میں اتنی فکرانگیز اورمحققانہ کتابیں اورمقالات لکھے جوایک مصنف کے فخر کرنے اور اس کو علم وادب کی دنیا میں زندہ جاوید بنانے کے لیے کافی ہیں۔ اسی بناء پر اُن کو پاکستان میں علمی اعزاز بھی بڑے سے بڑاحاصل ہوا،ادارۂ ثقافتِ اسلامی کے ڈائرکٹر ہوئے،پاکستان فلاسفکل کانگریس کے صدر چُنے گئے،پنجاب یونیوسٹی میں فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین مقرر ہوئے۔ان کاقلم بڑا شگفتہ نگار اورباغ وبہار تھا۔ طبعاً اپنے نام کی طرح نہایت شریف اوراعلیٰ اخلاق وکردار کے انسان تھے۔راقم الحروف کی پہلی ملاقات اُس وقت ہوئی تھی جبکہ مسلم یونی ورسٹی کی انجمن تمدن وتاریخِ اسلامی کی دعوت پر۴۰ء میں راقم نے یونیورسٹی کے یونین ہال میں عمر میں پہلی مرتبہ ’’مسلمانوں کے زوال کے اسباب‘‘ پرتقریر کی تھی اورپروفیسر محمد شریف مرحوم نے اُس جلسہ کی صدارت کی تھی ۔تقسیم کو داد دیجیے کہ موصوف کاانتقال ہوگیااوراس کی اطلاع ہم کوکئی ماہ کے بعد ابھی پچھلے دنوں لاہور کے ماہنامہ ثقافت کے چار مہینوں کے یکجائی نمبرسے ہوئی، اناﷲ وانا الیہ راجعون۔ اﷲ تعالیٰ مرحوم کومغفرت وبخشش کی نعمتوں سے نوازے ۔
[جولائی ۱۹۶۶ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...