Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا عبدالسلام نیازی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338684

Access

Open/Free Access

Pages

110

مولانا عبدالسلام نیازی
افسوس ہے پچھلے دنوں دہلی میں اسّی (۸۰) نوے(۹۰) برس کی عمرمیں مولانا عبدالسلام نیازی کابھی انتقال ہوگیا۔مولانا عجیب وغریب خصوصیات کے بزرگ تھے اورکم ازکم راقم کی نظر سے آج تک کبھی کوئی شخص اس انداز اورادا کا نہیں گزرا۔ صورت شکل کے لحاظ سے ڈاڑھی مونچھ صاف، دراز قامت، کسرتی اور دُہرابدن۔مگر منطق وفلسفہ میں درک وبصیرت اس درجہ کہ صدرا اور شمس بازغہ، حمداﷲ اورقاضی ناخنوں میں پڑی ہوئی۔قرآن سے غیر معمولی شغف ،حضور پُرنورؐ کے ساتھ عشق کایہ عالم کہ نامِ نامی زبان پرآیا نہیں کہ جی بھر آیا اورآنکھیں نم ہو گئیں۔ زورِ تقریر وخطابت اس بلا کاکہ فقرہ فقرہ پرفصاحت وبلاغت صدقہ۔ عرفیؔ، جامیؔاورخاقانیؔ وغیرہم کے ہزاروں اشعار برنوکِ زبان، جھوم جھوم کر پڑھتے اوران کی تشریح کرتے تھے ۔اقلیدس سے حضورؐ کی ختمِ نبوت کے اثبات پر جب تقریر کرتے تھے تواﷲ اکبر! جوش وخروش اورزور وروانی کاکیا منظر ہوتاتھا! محسوس ہوتاتھا کہ ہر شے پر سکتہ طاری ہوگیااور دم بخود ہوکر رہ گئی ہے۔ خود داری اور استغنا اس درجہ کاکہ سراکبر حیدری ایسے لوگ آتے تھے اوریہ شخص تعظیم تک کے لیے کھڑا نہ ہوتا تھا۔ ہمیشہ مجرد رہے۔ عطربناکر گزربسر کرتے تھے۔تحفہ یا نذرانہ قلیل ہویاکثیر، امیر پیش کرے یاغریب کبھی ہرگز قبول نہیں کرتے تھے، اور اگر کبھی کوئی اصرار کرتاتھا توغصّہ میں بھبک کراُس کونہایت مغلظ گالیاں دینے لگتے تھے ۔نماز بے حد خشوع وخضوع سے پڑھتے اورتہجد تک کی پابندی کرتے تھے کبھی کسی کے مکان پرنہیں گئے، ہمیشہ خانہ نشین رہے۔ الھمّ اغفرلہ وارحمہ۔ [جولائی ۱۹۶۶ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...