Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

ڈاکٹر عبدالبصیر خان
Authors

ARI Id

1676046603252_54338686

Access

Open/Free Access

Pages

111

ڈاکٹر عبدالبصیرخان
قاہرہ سے واپسی پردوسری اندوہناک خبر اپنے عزیز دوست ڈاکٹر عبدالبصیر خان کی وفات حسرت آیات کی سُنی جوپہلی خبرسے کم دلدوز نہیں تھی۔ موصوف اپنے مضمون (ZOOLOGY) میں بین الاقوامی شہرت کے مالک تھے۔ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں اپنے شعبہ کے صدر اور پروفیسر تھے،پراکٹر بھی رہ چکے تھے۔ طبعاً نہایت شریف ،سچّے اور خدا ترس انسان تھے۔ مرنا ہرایک کوہے لیکن اُن کی وفات جن حالات میں ہوئی ہے وہ حددرجہ صبرآزماتھے،اس لیے ہمیں اس میں ذرا شبہ نہیں کہ اُن کی موت صرف موت نہیں بلکہ شہادت ہے۔ اﷲ تعالیٰ انھیں صدیقین وشہداء کامقامِ جلیل عطا فرمائے اور ان کی نوجوان بیوہ اور دو کمسن بچّوں کاحافظ وناصر اور نگہبان ہو،آمین۔ [نومبر ۱۹۶۶ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...