Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > پوتا، مفتی عتیق الرحمن عثمانی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

پوتا، مفتی عتیق الرحمن عثمانی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338688

Access

Open/Free Access

Pages

111

پوتا، مفتی عتیق الرحمن عثمانی
بُرہان اورندوۃ المصنّفین کے احباب کویہ معلوم کرکے صدمہ ہوگا کہ گزشتہ ماہ دسمبر کی ۷؍ تاریخ کومولانا مفتی عتیق الرحمن صاحب عثمانی کااکلوتا پوتا دس برس کی عمر میں تین چاردن کی علالت کے بعد سب کو داغِ مفارقت دے گیا۔بچّہ نہایت ذہین وطباع اورہونہار تھا،تعلیم بھی بہت اعلیٰ پیمانہ پر ہورہی تھی، ایک نہیں کئی کئی گھروں کاچشم وچراغ اور رونقِ خانہ تھا۔ موت برحق ہے لیکن اُس غنچۂ ناشگفتہ کوکیاکہیے جس نے عالمِ آب و گِل میں داخل ہوکر ابھی زندگی کا ارمان کیاہی تھا کہ موت کے دستِ ستم نے اُس کوخوابِ عدم میں پہنچا دیا۔ اناﷲ واناالیہ راجعون۔ اللھم اجعلہ لنا اجراً وذخراً وشافعاً ومشفعاً۔
[جنوری ۱۹۶۷ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...