Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > اہلیہ، مولانا محمد انور شاہ کشمیری

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

اہلیہ، مولانا محمد انور شاہ کشمیری
Authors

ARI Id

1676046603252_54338690

Access

Open/Free Access

Pages

112

اہلیہ، مولانا محمد انور شاہ الکشمیری
حضرت الاستاذ مولانا محمد انور الکشمیری کے ہزاروں تلامذہ اورارادت مندوں کو جوبرصغیر میں پھیلے ہوئے ہیں، یہ معلوم کرکے بڑاملال ہوگا کہ حضرت موصوف کی اہلیہ جنھیں ہم سب’’اماں جی‘‘کہا کرتے تھے، جون کے آخری ہفتے میں داعی اجل کو لبیک کہہ کر اس خاکدان سے رخصت ہوگئیں۔ اناﷲ وانا الیہ راجعون۔
مرحومہ بڑی خوبیوں اوراعلیٰ صفات وکمال کی خاتون تھیں۔حضرت شاہ صاحب ایسے شوہر کی وفات کے بعد انھوں نے زندگی جس صبرورضا اوراستقلال و توکل کے ساتھ بسر کی ہے وہ انھی کاحصہ تھی۔کئی برس سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں۔سعادت مند اولاد نے بڑے سے بڑے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا کے نہیں رکھی لیکن وہ کینسر ہی کیا جس سے مریض جانبر ہوجائے۔اس مرض سے مرحومہ نے جوغیر معمولی تکلیف برداشت کی ہیں وہ یقینا ان کے لیے درجۂ شہادت کی ضامن ہیں۔ اپنی اولاد معنوی کے ساتھ وہی تعلق رکھتی تھیں جو خود حضرت الاستاذ کو تھا۔ان کانفس وجود ہم لوگوں کے لیے سرمایۂ خیروبرکت تھا۔ افسوس اب یہ بھی ختم ہوا۔ اﷲ تعالیٰ کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور صدیقین اورشہداء کامقام عطا ہو۔آمین۔ [جولائی۱۹۶۷ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...