Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > خواجہ محمد علی شاہ رحمانی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

خواجہ محمد علی شاہ رحمانی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338691

Access

Open/Free Access

Pages

112

خواجہ محمد علی شاہ رحمانی
افسوس ہے کہ گزشتہ جون میں’’برہان‘‘کے خاص مضمون نگار اوررفیق خواجہ محمد علی شاہ صاحب رحمانی کی سہارنپور میں وفات ہوگئی۔مرحوم کی صحت عرصے سے ٹھیک نہیں تھی اس کے باوجود علمی ریسرچ کے کاموں میں لگے رہتے تھے۔ دارالعلوم دیوبند اور مظاہرالعلوم سہارنپور کے ممتازفاضل تھے۔السنۂ مشرقیہ کی بھی بہت سی ڈگریاں ان کے پاس تھیں۔اکابر دیوبند خاص طورپر حضرت الاستاذ علامہ سید محمد انورشاہ صاحب کشمیریؒ اورحضرت مولانا شبیر احمد صاحب عثمانی مرحوم سے والہانہ تعلق رکھتے تھے اوران حضرات کی علمی خصوصیات پران کی گہری نظر تھی۔ پختہ استعداد، واضح العقیدہ مسلمان تھے۔طبیعت میں قناعت اور خودداری کاجوہر نمایاں تھا۔پوری زندگی گوشہ نشینی اور خدمت علم میں بسر کردی۔ جس روزان کی رحلت ہوئی اسی روز کچھ دیر کے بعد ان کے والد ماجد کاسانحہ ارتحال پیش آگیا۔ان کے والد صاحب خانقاہ رحمانی سہارنپور کے سجادہ نشین تھے اور عوام ان سے فیض حاصل کرتے تھے۔رحمھما اﷲ رحمۃ واسعۃ۔
[ستمبر۱۹۶۷ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...