Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

حاجی احمد غریب
Authors

ARI Id

1676046603252_54338692

Access

Open/Free Access

Pages

112

حاجی احمد غریب
دوسراافسوس ناک سانحہ جولائی میں حاجی احمد غریب صاحب کاہوا۔حاجی صاحب بمبئی کے مشہور صاحب خیر تھے۔ ملّی اوراجتماعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے، اعلیٰ درجہ کے منتظم تھے۔ حجاج کی خدمت سے عشق تھا، بمبئی کی انجمن خدام النبی کے روح رواں تھے۔ صابو صدیق کامسافر خانہ کاانتظام بھی ان ہی کے ہاتھ میں تھا۔ ابھی چندسال ہوئے اس تاریخی مسافرخانہ کی اوپر کی منزل بڑے اہتمام سے تعمیرکرائی تھی۔جمعیۃ العلماء ہند کے زیر اہتمام۱۹۵۴ء میں جو دینی تعلیمی کنونشن بمبئی میں ہواتھااس کا اہتمام بھی مرحوم ہی نے کیا تھا۔
ندوۃ المصنفین سے بھی خاص تعلق رکھتے تھے اوراس کی خدمات کی قدر کرتے تھے۔ ایک سال سے زیادہوا کہ کراچی چلے گئے تھے، وہیں۱۴/جولائی کو اچانک دل کادورہ ہوا اورجاں بحق ہوگئے۔ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اوران کے نیک دل بھائی حافظ محمد صدیق صاحب حجازی اورتمام متعلقین کودولت صبر سے نوازے۔ [ستمبر۱۹۶۷ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...