Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

حافظ محمد ابراہیم
Authors

ARI Id

1676046603252_54338696

Access

Open/Free Access

Pages

114

حافظ محمد ابراہیم
افسوس ہے جنوری کے تیسرے ہفتہ میں حافظ محمد ابراہیم صاحب ایک طویل علالت کے دہلی میں وفات پاگئے۔ نماز جنازہ شاہ جہانی جامع مسجد میں پڑھی گئی اوراس کے بعد تدفین نگینہ میں ہوئی۔انتقال کے وقت عمر ۷۷۔ ۷۸ برس کی ہوگی۔ مرحوم علی گڑھ کی پرانی نسل کے ایک فرد تھے۔یہیں فلسفہ اور اقتصادیات کے مضامین کے ساتھ بی۔اے اورپھرایل۔ایل۔بی کیا۔اپنی ذہانت،طباعی اور لیاقت کے باعث اساتذہ اورطلباء میں ہمیشہ نیک نام اورہر دل عزیز رہے۔ دیوبند کے مکتبۂ فکر کے زیر اثر قوم پرورانہ خیالات اور جذبات شروع سے رکھتے تھے۔ چنانچہ جن لوگوں نے مرحوم کا عہد طالب علمی دیکھاہے ان کابیان ہے کہ مرحوم اس زمانہ میں بھی سرسید کے سیاسی افکار کے مخالف تھے اور اس پر اپنے ساتھیوں سے محبت کرتے تھے۔علی گڑھ سے فراغت کے بعد اپنے وطن نگینہ میں پریکٹس شروع کی اورایڈوکیٹ کی حیثیت سے بہت جلد صوبہ بھر میں مشہور ہوگئے لیکن نیشنلسٹ فطرتاًتھے۔اس لیے تحریک موالات شروع ہوئی تواُس میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیااورپھر جنگ آزادی کادورآیا توہمیشہ اُس کے ہراوّل دستہ میں رہے۔اس سلسلہ میں جیل گئے اوردوسری پریشانیاں بھی اٹھائیں لیکن پائے ثبات میں لغزش نہ ہوئی۔ پھر جب قومی وزارتوں کا عہد شروع ہوا تو پہلے اتر پردیش میں اور پھر مرکز میں وزیر رہے، آخر میں پنجاب کے گورنر تھے۔ بیماری کے باعث اس سے مستعفی ہوکرگھر آ بیٹھے تھے اوریہی بیماری آخرجان لیوا ثابت ہوئی۔ نہایت خوش خلق، مہمان نواز اور فیاض و سیرچشم تھے۔اﷲ تعالیٰ مغفرت ورحمت کی نعمتوں سے سرفرازفرمائے۔آمین [فروری۱۹۶۸ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...