Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مظفر شاہ خاں یوسفی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338699

Access

Open/Free Access

Pages

117

مظفر شاہ خاں یوسفی
سخت افسوس ہے کہ گزشتہ مہینہ ہمارے عزیز دوست اورندوۃ المصنفین کے پُرانے رفیق مظفر شاہ خاں صاحب یوسفی اچانک راہی ملک بقا ہوگئے۔موصوف کی عمر پچاس سال کے لگ بھگ ہوگی۔صحت بہت عمدہ تھی اور مضبوط توانا جسم رکھتے تھے۔شب کے کسی حصّہ میں کچھ کرب و بے چینی محسوس ہوئی، پلنگ سے اُٹھ کر صحن میں ٹہلنے لگے، اسی عالم میں گرپڑے اور بیہوش ہوگئے اورصبح تک جان جان آفریں کے سپرد کردی۔ مرحوم بڑے قابل اور لائق فائق تھے۔ اُردو اور ہندی دونوں میں ایم۔ اے تھے، روسی زبان کاامتحان بھی اعلیٰ نمبروں میں پاس کیا تھا۔ اُردو اور ہندی کے شگفتہ نگار ادیب تھے۔تقسیم سے پہلے اُن کی دوکتابیں ادارہ سے شائع ہوئی تھیں ،ایک عرصہ سے ماہنامہ’’ آجکل ‘‘ کے عملہ ادارت سے وابستہ تھے۔ اسی درمیان میں ایک اسکالر شپ پردو برس امریکہ میں بھی رہ آئے تھے اور وہاں سے واپسی پر کناڈا، تمام یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کی سیاحت کرتے ہوئے وطن پہنچے تھے اور اب پھر دوبارہ ڈاکٹریٹ کے لیے امریکہ جانے والے تھے کہ آخرت کاسفر پیش آگیا۔ اخلاقی اعتبارسے نہایت شریف، بڑے دوست نواز، ملنسار اورخلیق ومتواضع اور شائستہ اطوار تھے۔اﷲ تعالیٰ انہیں مغفرت وبخشش کی نعمتوں سے سرفراز فرمائے اوراُن کے بچّوں وبیوہ کاحامی وناصر ہو۔آمین۔
[اگست۱۹۶۸ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...