Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مولانا محمد جلیل کیرانوی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا محمد جلیل کیرانوی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338700

Access

Open/Free Access

Pages

117

مولانا محمد جلیل کیرانوی
افسوس ہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں حضرت شیخ الہندؒ کے دومنتسبین،مولانا محمد جلیل کیرانوی استاذ اورمولانا محمد مبارک علی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند واصل بحق ہوکر اس جہانِ فانی کوالوداع کہہ گئے۔اناﷲ وانا الیہ راجعون۔ اوّل الذکر (المتولد۱۳۱۸ھ)نے اگرچہ دورۂ حدیث حضرت الاستاذ مولانا محمد انورشاہ کے عہد میں تمام کیا تھا لیکن درحقیقت پروردہ تھے حضرت شیخ الہند کے گھرانے کے ہی۔ نوبرس کی عمر تھی کہ اُن کے والد حضرت ؒ کے سپردکرگئے تھے۔یہ اس آستانۂ قدس کوایسے چمٹے کہ مرتے دم تک اسے نہ چھوڑا۔اس لیے حضرت شیخ الہند کے خادم خاص اور شریکِ جلوت وخلوت تھے اس بناء پر حضرت شیخ الہند کی مشہور’’ریشمی خطوط‘‘والی تحریک کے جزوکل سے خوب واقف اوراس کے محرمِ اسرار تھے۔اس سلسلہ میں انھوں نے بڑے بڑے مصائب اورشدائد برداشت کئے لیکن تحریک کابھید آشکار نہیں کیا۔حضرت ؒ کی وفات کے بعد ادہر ادہرمدرس رہے۔آخر میں دیوبند آگئے تھے اوردرس کی خدمات انجام دیتے تھے۔
[ستمبر۱۹۶۸ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...