Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا محمد مبارک علی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338701

Access

Open/Free Access

Pages

118

مولانا محمد مبارک علی
مولانا محمد مبارک علی صاحب جن کی عمرچھیاسی برس کے قریب ہوگی حضرت شیخ الہند کے شاگردِ خاص اورآپ سے بیعت بھی تھے اورحضرت کی اسارتِ مالٹا کے بعد حضرت الاستاذ مولانا مفتی عزیز الرحمن صاحب ؒ سے تجدیدِ بیعت کرلی تھی اور حضرت مفتی صاحب کے خدام خاص میں شامل ہوکر حضرت موصوف ہی سے طریقہ نقشبندی میں اجازت بیعت و ارشاد حاصل کی۔ایک عرصہ تک ٹونک میں صدر مفتی رہے اورریشمی خطوط کی تحریک سے بھی تعلق خاص رہا۔ غالباً ۱۹۱۹ء میں مدراس (پرناہٹ) تشریف لے گئے تھے اورپھر بریلی کے قدیم مدرسہ مصباح العلوم میں صدارت درس کی خدمت انجام دی۔اب کم وبیش اڑتیس سال سے دارالعلوم دیوبند میں نائب مہتم کے عہدہ پرفائز تھے۔اہتمام و انتظام میں دسترس کے علاوہ کبھی کبھی حدیث کی کسی کتاب کادرس بھی دیتے تھے۔ تقویٰ وطہارت اوراخلاق وشمائل کے لحاظ سے سلف صالحین کانمونہ اورمثال تھے۔ صدحیف!دنیا اب ایسے حضرات سے خالی ہوتی جارہی ہے۔تغمد ھمااﷲ بمغفرتہ ورحمتہ ۔ [ستمبر۱۹۶۸ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...