Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

پروفیسر نجیب اشرف ندوی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338702

Access

Open/Free Access

Pages

118

پروفیسر نجیب اشرف ندوی
افسوس ہے کہ پچھلے دنوں ممبئی میں پروفیسر نجیب اشرف ندوی کا اور کراچی میں مفتی انتظام اﷲ صاحب شہابی اکبرآبادی کاانتقال ہوگیا۔پروفیسر اشرف کا اُٹھان بڑاشاندار تھااُنھوں نے معارف میں جو مقالات لکھے تھے اور رقعات عالمگیری کی تحقیق وترتیب اوراُس پرمستقل ایک جلد میں مقدمہ لکھ کر انھوں نے جس قابلیت کا ثبوت دیاتھا اُس کی وجہ سے ان سے بڑی توقعات تھیں۔لیکن احمدآباد اور پھر ممبئی کی آب وہوانے ان کو بجھا سادیا تھا پھر بھی انجمن اسلام اردو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ممبئی کے ڈائرکٹر اورانجمن کے سہ ماہی رسالہ ’’نوائے ادب‘‘ کے ایڈیٹر کی حیثیت سے ان کی علمی وادبی سرگرمیاں کسی نہ کسی صورت میں جاری رہیں۔ چنانچہ اس زمانہ میں ہی انھوں نے ’’لغت گجری‘‘ ترتیب دی تھی ۔ بہرحال اُن کے دم سے اردو زبان سے متعلق تحقیق وریسرچ کا ممبئی میں چرچا تھااور اس بناپر اُن کی وفات علم وادب کی دنیا کاایک بڑاسانحہ ہے۔ [اکتوبر۱۹۶۸ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...