Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

رئیس احمد جعفری
Authors

ARI Id

1676046603252_54338705

Access

Open/Free Access

Pages

119

رئیس احمد جعفری
پچھلے دنوں پاکستان میں ہمارے ایک اورفاضل اورعزیز دوست رئیس احمد جعفری کابھی انتقال ہوگیا۔مرحوم نے تعلیم ندوہ اورجامعہ دونوں میں پائی تھی لیکن تکمیل کسی ایک جگہ بھی نہیں کی۔تحریر کاشوق اور سلیقہ شروع سے تھا اورآدمی تھے بڑے ذہین اور طباع! اس لیے اپنے مطالعہ اورمحنت کے بل بوتہ پر اردوزبان کے نامور ادیب اورمصنف بن گئے۔ ان کاقلم ہی ان کے لیے ذریعہ معاش تھا، اس لیے اگرچہ کوئی ڈھنگ کاعلمی اورتحقیقی کام نہیں کرسکے لیکن افسانہ وناول سے لے کرمذہب اورتاریخ وفلسفہ تک ہر موضوع پر چھوٹی بڑی کتابیں اس کثرت سے لکھی ہیں کہ اس وصف خاص میں ان کاکوئی معاصر ہمسری کادعویٰ نہیں کرسکتا۔ان کاقلم بڑاشگفتہ اوررواں دواں تھا ان کے ساتھ میراذاتی تعلق یہ تھا کہ مرحوم کے نانا سید امتیاز احمد صاحب (ریاض خیرآبادی مرحوم کے حقیقی بھائی) آگرہ میں کوتوال شہرتھے۔ان میں اور میرے والدصاحب قبلہ میں نہایت گہرے برادرانہ تعلقات تھے ۔کوتوال صاحب کے متعلقین ہمارے ہاں آتے اور ہفتوں قیام کرتے تھے ۔ اسی طرح ہم لوگ ان کے ہاں جاتے اور ہفتہ دو ہفتہ ٹھہرتے تھے۔رئیس احمد جعفری کوتوال صاحب (جن کومیں خالو کہتا تھا)کی پہلی بیوی کی لڑکی کے بطن سے تھے۔ان تعلقات کے باعث مرحوم جب تک دہلی میں رہے برابر آتے جاتے رہے ۔جب کبھی ملتے تھے بڑی محبت سے پیش آتے تھے۔ آخری مرتبہ دہلی آئے اور میں ان دنوں ہندوستان سے باہر تھاتولاہور جاتے ہوئے دفتر برہان میں میرے نام ایک خط چھوڑ گئے جس میں لکھا تھا بڑی حسرتوں اور تمناؤں کے ساتھ آیاتھا کہ تم سے ملاقات ہوگی مگر مایوس جارہاہوں۔اب میں بیمار رہنے لگاہوں ، نہ جانے کتنی اور باقی ہے۔البتہ یہ تمنا ضرور ہے کہ مرنے سے پہلے ایک مرتبہ تمہیں اور دیکھ لوں۔‘‘ صدحیف تمنا پوری نہیں ہوئی،اور وہ خدا کو پیارے ہوگئے۔اللھم اغفرلہٗ وارحمہ۔
[دسمبر ۱۹۶۸ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...