Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

محمد نظام الدین
Authors

ARI Id

1676046603252_54338706

Access

Open/Free Access

Pages

120

محمد نظام الدین
ابھی قلم یہیں تک پہنچا تھاکہ ڈاکٹر محمد نظام الدین کے انتقال کی خبر حیدآباد سے ملی۔ مرحوم عرصہ تک عثمانیہ یونیورسٹی حیدآباد میں فارسی کے پروفیسر اوردائرۃ المعارف کے ڈائرکٹر رہے اوراس حیثیت سے انھوں نے اسلامی علوم وفنون کی بڑی قابل قدر خدمات انجام دیں۔وہ پروفیسر براؤن کے خاص شاگرد تھے اور عربی وفارسی کے نامور اساتذہ اور فضلاء کی اس پرانی نسل سے تعلق رکھتے تھے جو اب آفتابِ لب بام ہے۔ستربرس کے لگ بھگ عمر ہوگی۔لیکن اس عالم میں بھی علمی کام کرتے رہتے تھے۔چنانچہ ابھی چندماہ ہوئے انھوں نے دوکتابیں سلوک الملوک فضل بن روز بن نبھان اورجوامع الحکایات از عوفی آڈٹ کرکے شائع کی تھیں۔علمی اورتحقیقی کمالات کے علاوہ بڑے مہذب شائستہ اورخدا ترس انسان تھے۔اﷲ تعالیٰ انہیں مغفرت و بخشش کی نعمتوں سے سرفراز فرمائے ۔آمین۔
[دسمبر ۱۹۶۸ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...