Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

قاری حفظ الرحمن
Authors

ARI Id

1676046603252_54338709

Access

Open/Free Access

Pages

121

قاری حفظ الرحمن
قاری حفظ الرحمن صاحب کم وبیش تیس برس سے دارالعلوم دیوبند میں درسِ تجوید وقراء ت کی خدمت انجام دے رہے تھے اب ادھر ایک عرصہ سے اس شعبہ کے صدر تھے۔ انڈوپاک کے قراء میں ان کی شخصیت بڑی ممتاز اورنمایاں تھی۔ چنانچہ عام طور پرانہیں شیخ القراء کہاجاتا تھا اورواقعی وہ اس کے مستحق تھے۔ فن میں مہارت وبصیرت کے علاوہ قدرت نے آواز بھی ایسی پرسوز وگداز دی تھی کہ جہاں کہیں پڑھتے تھے معلوم ہوتاتھا کہ لحنِ داودی کے نغمے برس رہے ہیں اور فضا سرتاپا سماعت بن گئی ہے۔فالج میں کئی برس سے مبتلا تھے لیکن کام چل رہا تھا۔ آخروقت موعود بھی آپہنچا اور رباب ہستی بے نغمہ وصوت ہوگیا۔اﷲ تعالیٰ ان کی قبرٹھنڈی رکھے اورمغفرت وبخشش کی نعمتوں سے نوازے۔
[فروری ۱۹۶۹ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...