Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

جمال عبدالناصر
Authors

ARI Id

1676046603252_54338712

Access

Open/Free Access

Pages

122

الرئیس جمال عبدالناصرمرحوم
صدر ناصر جمال عبدالناصر دنیا کے ان عظیم المرتبت لوگوں میں سے تھے جواپنے بلند اور عظیم کارناموں کے باعث تاریخ میں اپنے لیے ایک مقام ہی پیدا نہیں کرتے بلکہ تاریخ کوایک نیا موڑ بھی دیتے ہیں ا ور اسی بناء پر ان کی شخصیت محض ایک تاریخی نہیں بلکہ تاریخ ساز شخصیت ہوتی ہے۔ انھوں نے ۵۲ء میں برسر ِاقتدار آکر اپنے ملک کوشہنشاہیت کی زنجیروں سے آزاد کیا اورعوام کامعیار زندگی اونچا کیا۔۵۶ء میں نہر سویز کوقومیالینا اور کروڑوں روپے کے خرچ سے اسوان ڈیم کی تعمیر کردینا مرحوم کے دو ایسے عظیم کارنامے ہیں جنھوں نے اقتصادی اعتبار سے مصر کی تقدیر بدل دی ہے۔اس کے علاوہ انھوں نے ملک میں زرعی،زمینی تعلیمی اور اقتصادی اصلاحات بھی نافذ کیں اورصنعت وحرفت کوفروغ دیا اور پھرخود ان کی زندگی نہایت سادہ عوامی اوراخلاقی اعتبارسے بہت بلند تھی۔ان سب چیزوں نے مصر کے عوام کوان کاایسا گرویدہ بنادیا تھاکہ ۶۷ء کی جنگ میں شدید شکست کے بعد جب انھوں نے ساری ذمہ داری اپنے سر لے کر حکومت کی صدارت سے استعفا پیش کیا تو عوام ایک پر جنون کی کیفیت طاری ہوگئی اورآخر انھیں استعفا واپس لیناپڑا۔ مرحوم صرف اپنے ملک کے نہیں بلکہ پوری عرب دنیا اور افریقی اقوام کے بھی سب سے زیادہ قابل اعتماد، نہایت فعال اور بڑے جرّی اور ہوش مند لیڈر تھے۔ان میں سے بعض ملکوں کے سر براہوں کی سیاست خواہ کچھ ہی ہو لیکن عوام ہرملک کے صرف ان کی عزّت ہی نہیں کرتے تھے، بلکہ دل وجان سے محبّت کرتے تھے۔چنانچہ ان کی اچانک اور بے وقت موت پر کروڑوں انسانوں نے بے ساختہ جوگریۂ وماتم کیاہے وہ تاریخ میں کم ہی لوگوں کونصیب ہوا ہوگا۔ غلطیوں اورفروگزاشتوں سے کوئی فرد بشر خالی نہیں ہے اور پھرجو شخص جتنا بڑا ہوتا ہے اس کی مخالفت بھی اتنی ہی شدید ہوتی ہے۔ لکھنے والے کتابیں لکھیں گے اور ان میں نقدو تبصرہ کے نقطۂ نظر سے ان کے کارناموں کاجائزہ لیں گے لیکن اس سے انکار نہیں کیاجاسکے گاکہ مرحوم ایک نہایت غیرمعمولی اورانقلاب آفریں شخصیت کے مالک تھے اوران کی وفات سے عرب اورافریقہ کی سیاست میں جو خلاء پیدا ہواہے وہ عرصہ تک پرنہ ہوسکے گا۔اللھم اَغفرلَہ وارحمہ۔ [س ع، فروری ۱۹۷۰ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...