Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

اسرار احمد آزاد
Authors

ARI Id

1676046603252_54338713

Access

Open/Free Access

Pages

123

اسرار احمد آزاد
افسوس ہے پچھلے دنوں ہمارے ادارۂ ندوۃ المصنفین کے دو پرانے ساتھی داعیٔ اجل کولبیک کہہ کر اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔جناب اسراراحمد آزاد اردو زبان کے ادیب اورنامور اخبار نویس تھے یوں انھوں نے غالباً کسی یونیورسٹی سے باقاعدہ کوئی سند نہیں لی تھی لیکن محض اپنی ذاتی محنت اور شوق سے اردو اورہندی کے علاوہ انگریزی میں اتنی استعداد بہم پہنچا لی تھی کہ اس زبان کے اخبارات و رسائل اورکتابیں بے تکلف پڑھ اورسمجھ لیتے تھے۔سیاسیات پران کا مطالعہ بہت وسیع تھا۔ ادارہ کے ابتدائی زمانہ میں مکتبۂ برہان کی طرف سے ان کی کتاب ’’بین الاقوامی سیاسی معلومات‘‘شایع ہوکر بڑی مقبول ہوئی تھی۔مرحوم نظر ثانی کرکے اس پر برابر اضافہ کرتے رہے چنانچہ اس کتاب کاآخری ایڈیشن جو شایع ہوا ہے وہ تین نہایت ضخیم جلدوں پرمشتمل ہے اور بے شبہ یہ کتاب اردوزبان کے پورے لٹریچر میں اپنی نوعیت کی ایک ہی ہے۔اس کے علاوہ مرحوم بہت جلد اور بہت اچھا لکھتے تھے۔ ان کی ساری زندگی جرنلزم کے نذر ہوگئی ورنہ اگر ان کو معاشی اطمینان حاصل ہوتا اورتصنیف وتالیف میں لگے رہتے تواردوزبان کے ذخیرہ میں بہت کچھ قابل قدراضافہ کرسکتے تھے۔اخلاقی اعتبار سے ان کی زندگی سراپا ایثار تھی۔خودمجرد رہے،محنت مزدوری کی اورایک بھائی کے بچوں کی تعلیم و تربیت پرہمیشہ اپنی توجہ مرکوز رکھی۔سری نگر میں روزنامہ ’’چنار‘‘ کے ایڈیٹر تھے، دھرادول میں انتقال ہوا۔اﷲ تعالیٰ مغفرت عطا فرمائے۔ [فروری۱۹۷۱ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...