Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

قاری محمد یوسف
Authors

ARI Id

1676046603252_54338714

Access

Open/Free Access

Pages

123

قاری محمد یوسف
قاری محمد یوسف صاحب ندوۃ المصنفین کے یوم تاسیسں سے۱۹۵۱ء تک ادارہ سے برابر وابستہ رہے لیکن ان کاتعلق دفتر سے تھا اس سے بھی بڑھ کر ہم لوگوں سے ان کابڑا تعلق یہ تھا کہ وہ خود دیوبند کے فارغ التحصیل اورمولانا قاری محمد اسحاق صاحب میرٹھی جو حضرت مفتی عزیز الرحمن صاحب(والد ماجدمولانا عتیق الرحمن عثمانی) کے خلیفۂ مجاز اورایک بلند پایہ صوفی اورعارف باﷲ تھے، ان کے صاحبزادے تھے۔ ۱۹۳۷ء سے پاکستان جانے تک قاری اورمترجم کی حیثیت سے آل انڈیا ریڈیو سے برابر وابستہ رہے اوربہت مقبول تھے۔ترک وطن کے بعد حیدرآباد سندھ میں ناظم تعلیمات اسلامی کی حیثیت سے برسوں کام کیا۔ دوتین سال سے بعض خانگی حوادث کے باعث خانہ نشین ہوگئے تھے۔انتقال کے وقت۷۲۔۷۳ برس کی عمرہوگی۔اللھم اغفرلہ وارحمہ ۔
[فروری۱۹۷۱ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...