Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

روش صدیقی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338715

Access

Open/Free Access

Pages

123

روش صدیقی
افسوس ہے گزشتہ ماہ جناب روش صدیقی بھی رہ گزائے عالم جادوانی ہوگئے۔ مرحوم بلند پایہ اورصاحب فن شاعرتھے۔ان کی شہرت کا آغاز رومانی نظموں سے ہوا جو اس زمانہ کے مشہور ادبی رسالوں میں بڑے اہتمام سے چھپتی تھیں اورجنہیں وہ اپنی خاص پرجوش آواز میں لہرالہراکر پڑھتے تھے۔بعد میں ان کی شاعری حکمت وفلسفہ اورانسانی ووطنی مسائل وآلام کی ترجمان بن گئی لیکن ان کا کلام غامض اور دقیق ہوتاتھااورالفاظ اورتراکیب پرشکوہ وباوقار،طبیعت میں روانی اورجدت پسندی بلا کی تھی۔اخلاقی اعتبار سے بڑے باوضع،ملنسار اورمذہبی حیثیت سے صوم وصلوٰۃ کے اورارادو وظائف تک کے پابند تھے۔انتقال سے چھ سات روزپہلے(۱۴/جنوری)کوشام کے وقت نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر اچانک ملاقات ہوگئی توحسب معمول بڑے تپاک سے ملے اورمعانقہ کیا۔کافی ہشاش بشاش اورمگن تھے۔اس وقت اس کاوہم وگمان بھی نہیں ہو سکتا تھا کہ اس عالم آب وگل میں وہ بس اب چندروز کے اورمہمان ہیں اوران سے یہ آخری دید و شنید ہے۔شاہ جہاں پور کے ایک مشاعرے میں گئے تھے وہیں دل کادورہ ہوا اور جاں بحق ہوگئے۔اﷲ تعالیٰ ان کی قبر کو ٹھنڈی رکھے اوران کے پسماندگان کا حامی وناصرہو۔آمین [فروری۱۹۷۱ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...