Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

پروفیسر محمد حبیب
Authors

ARI Id

1676046603252_54338717

Access

Open/Free Access

Pages

128

پروفیسر محمد حبیب
افسوس ہے گذشتہ ماہ جون کی ۲۲تاریخ کوپروفیسر محمد حبیب نے۷۳برس کی عمر میں علی گڑھ میں وفات پائی اوروہیں دفن ہوئے۔موصوف ہماری نسل کے اُن معدودے چند اکابرعلم وادب میں سے تھے جن کے زورقلم،وسعت مطالعہ اور مجتہدانہ فکرونظر نے یورپ اورامریکہ کے علماء اورفضلاء کوبھی متاثر کیا تھا۔وہ جتنے بڑے اسکالر تھے بحیثیت انسان کے بھی اتنے ہی عظیم شخصیت کے مالک تھے۔ طلباء کی تعلیمی،علمی،مالی غرض کہ ہرقسم کی اورہروقت خدمت ان کا دین وایمان تھا۔طبیعت بالکل درویشانہ پائی تھی۔نام ونمود اوردکھاوے کانام ونشان نہ تھا۔ نہایت خلیق،ملنسار،متواضع انسان تھے۔ان کے بعض افکاروآراء سے کسی کو کتنا ہی اختلاف ہواورہمیں بھی تھا لیکن ان کی شرافت، انسانیت دوستی اورجذبۂ خدمت خلق ہرشک وشبہ سے بلندتھا۔اﷲ تعالیٰ اپنے فضل عمیم سے ان کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔
[اگست۱۹۷۱ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...