Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

محمد یسین نوری بیرسٹر
Authors

ARI Id

1676046603252_54338720

Access

Open/Free Access

Pages

129

محمد یٰسین نوری بیرسٹر
جناب محمد یٰسین صاحب نوری بیرسٹر بھی ہماری قومی اور ملی زندگی کے بڑے ممتاز ہیرو تھے ۔گجرات ان کا وطن تھا۔ علی گڑھ میں تعلیم پائی اس لیے اس کے اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے بڑے فعال اورمخلص رکن تھے۔ولایت جاکر بیرسٹری کی اور بمبئی میں رہائش اختیار کی۔خلافت تحریک سے لے کر کانگریس کی جنگ آزادی تک ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں۔مگراپنی کسی خدمت کا صلہ طلب نہیں کیا۔آزادی کے بعد ملک میں مسلمانوں کی حالت زارنے ان کی تمام توجہات اورمساعی کواس حالت کے سدھارنے پر مرکوز کردیاتھا۔اس سلسلہ میں انھوں نے جس بے باکی اور جرأت سے کام کیاوہ اُن کے غایت خلوص اور بے غرض خدمت قوم کی بڑی عمدہ مثال ہے۔ علی گڈھ مسلم یونیورسٹی بل کے سلسلہ میں انھوں نے اولڈ بوائز کونسل کے ایک وفد کے قائد کی حیثیت سے ابھی حال میں ہی وزیراعظم سے جو ملاقات کی تھی تواس میں علی گڑھ کامعاملہ اس خوبی سے پیش کیاکہ وزیراعظم قائل ہوگئیں۔ اﷲ تعالیٰ ان کو آخرت کی فلاح وبہود اور کامرانی وکامیابی سے نوازے اور ان کی قبر ٹھنڈی رہے۔آمین [اگست ۱۹۷۱ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...