Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مولانا عبدالحفیظ بلیاوی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا عبدالحفیظ بلیاوی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338721

Access

Open/Free Access

Pages

129

مولانا عبدالحفیظ بلیاوی
ابھی چند روز ہوئے (۲۶ ؍جولائی کو) مولانا عبدالحفیظ صاحب بلیاوی بھی ہم کوداغِ مفارقت دے گئے۔انا ﷲ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم دارالعلوم دیوبند کے قدیم فارغ التحصیل تھے اوراب ادھر ایک عرصہ سے ندوۃ العلماء لکھنؤ میں عربی زبان وادب اوردوسرے علوم وفنون دینیہ کے نامور استاد تھے۔استعداد بڑی پختہ تھی اورمطالعہ وسیع تھا۔عربی زبان وادب کاذوق فطری تھا جس کی شاہد عدل ان کی مشہور متداول کتاب ’’مصباح اللغات ‘‘مطبوعہ مکتبہ برہان ہے اور جس پران کو وزارت تعلیم اور یوپی گورنمنٹ کی طرف سے انعامات بھی ملے تھے۔ طبعاً بڑے متواضع، خوددار اور خلیق و ملنسار تھے۔ ابھی گزشتہ مئی کی ۱۷؍ تاریخ کوان کی قیام گاہ پران سے ملاقات ہوئی تھی ۔چند ماہ سے بیمار تھے لیکن اس وقت اس کا خیال بھی نہیں تھاکہ یوم موعود اتنا قریب ہے۔ اﷲ تعالیٰ ابرار وصلحا ء کامقام جلیل عطا فرمائے ۔آمین [اگست ۱۹۷۱ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...