Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

ڈاکٹر سید محمود
Authors

ARI Id

1676046603252_54338722

Access

Open/Free Access

Pages

129

ڈاکٹرسید محمود
افسوس ہے ڈاکٹر سےّدمحمود بھی رخصت ہوگئے۔وفات کے وقت عمر ۸۲ برس کی تھی۔مرحوم برلن کے پی۔ایچ۔ڈی اورانگلستان سے بارایٹ لاء اور گھر کے بھی بڑے خوشحال تھے۔ لیکن قومی وملّی خدمت کاجذبہ شروع ہی سے تھا اس لیے اولاً تحریکِ خلافت اور پھر تحریکِ آزادی دونوں میں ہراوّل دستہ کے فرد رہے، اس جرم کی پاداش میں کئی مرتبہ جیل گئے اور قید وبند کی سختیاں انگیز کیں پھر قومی حکومت بنی توریاست اورمرکز دونوں میں وزیر رہے۔ کانگرس ورکنگ کمیٹی کے ممبر سالہا سال رہے ۔آل انڈیا کانگرس کمیٹی کے سکریٹری بھی رہ چکے تھے۔اوّل درجہ کے نیشنلسٹ ہونے کے باوجود دل اوردماغ دونوں کھلا رکھتے تھے۔ چنانچہ تقسیم کے بعد مسلسل فسادات ہوئے اور مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ختم نہیں ہوئی توانہوں نے قومی سطح پراس کاانسداد کرنے کی غرض سے مجلس مشاورت بنائی اور چند سال اس کے صدر کی حیثیت سے ملک کادورہ کیا لیکن جب انہوں نے محسوس کیاکہ ان کے چند رفیق اس پلیٹ فارم کو اپنے فرقہ پر ورانہ مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں تو وہ اس سے الگ ہوگئے لیکن خانہ نشین پھر بھی نہیں ہوئے اورمسلمانوں کی فلاح و بہبود کے کاموں میں حِصّہ لیتے رہے۔مرحوم کا علمی اورادبی ذوق بھی بہت شگفتہ اورشائستہ تھا۔سیاسی مصرفیتوں میں تھوڑا بہت انگریزی اوراردو میں جو کچھ لکھا ہے بہت خوب لکھاہے۔ اخلاقی اعتبارسے نہایت باوضع، بامروت شریف الطبع اورخلیق بزرگ تھے۔ان کی وفات سے ملک میں عموماً اورمسلمانوں میں خصوصاً جوخلا پیدا ہواہے وہ پُرنہیں ہوسکے گا۔اللھم اغفرلہٗ وارحمہ۔ [اکتوبر ۱۹۷۱ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...