Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

اسد اﷲ کاظمی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338723

Access

Open/Free Access

Pages

129

اسد اﷲ کاظمی
گزشتہ مہینہ ایک اور حادثۂ وفات جناب اسداﷲ صاحب کاظمی کاپاکستان میں پیش آیا جہاں وہ اپنے اعزاسے ملاقات کی غرض سے دو ماہ پیشتر ہی گئے تھے۔مرحوم نہایت قابل اور بڑی خوبیوں کے انسان تھے۔انگریزی نہایت عمدہ لکھتے تھے ۔تعلیم کے بڑے ماہر تھے۔اترپردیش میں تعلیم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رہے اس کے بعد یونیسکو کی طرف سے کم وبیش آٹھ برس تک حکومتِ عراق کے مشیر تعلیم کی حیثیت سے بغداد میں قیام پذیر رہے۔ اس سے سبکدوش ہوکر الہ آباد میں مقیم ہوگئے۔اسی زمانہ میں سنٹرل وقف کونسل کی طرف سے مسلمان طلباء کے لیے پرائمری ایجوکیشن کانصاب بنانے کے لیے ایک کمیٹی کی تشکیل ہوئی تو اگرچہ اس کی صدارت راقم الحروف کے سپرد تھی لیکن واقعہ یہ ہے کہ کاظمی صاحب مرحوم نے کمیٹی کے ایک ممبر کی حیثیت سے نہایت اہم اور مفید رول اداکیا۔وہ برابر کمیٹی کی میٹنگس میں شریک اوراس کی کارروائیوں میں پوری دلچسپی اورسرگرمی سے حِصّہ لیتے رہے اور کمیٹی کی رپورٹ اورنصاب بہت کچھ انہیں کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔بغداد میں رہ کرقرآن مجید اوراسلامیات پرکتابوں کے مطالعہ کابڑا شوق پیدا ہوگیا تھا۔اخلاقی اعتبارسے نہایت شریف ،بلند نظر اور بیحد ہمدرد وملنسار بزرگ تھے۔جب کبھی ملاقات ہوتی تھی راقم الحروف سے ہمیشہ قرآن مجید کے کسی حکم یاکسی آیت پرگفتگو کرتے تھے۔اﷲ تعالیٰ نے ان کو حسناتِ دینی و دنیوی سے نوازا تھا۔اب آخرت میں بھی اﷲ تعالیٰ ان کو ابرار وصلحا کامقام عطافرمائے۔ آمین۔ [ اکتوبر ۱۹۷۱ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...