Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا غلام رسول مہرؔ
Authors

ARI Id

1676046603252_54338726

Access

Open/Free Access

Pages

132

مولانا غلام رسول مہر
چودھری غلام رسول مہر کاانتقال ۷۲ برس کی عمر میں گذشتہ مہینہ لاہور میں ہوا۔ہماری بزمِ علم وادب کے اہم رکن تھے ۔ان کی شہرت کاآغاز ’’اخبار نویس‘‘ کی حیثیت سے ہوا۔ برسوں تک اخبار ’زمیندار‘ لاہور کی ادارت کرتے رہے۔ جب وہاں سے مولانا ظفر علی خاں کی پالیسی سے اختلاف کے باعث وہ اور عبدالمجید سالک الگ ہوئے تودونوں نے مل کر بڑی آب وتاب اور طمطراق سے روزنامہ ’’انقلاب‘‘ نکالنا شروع کیا۔مہر صاحب افتتاحیہ لکھتے تھے جو بڑا پر مغز، مدلل اور سنجیدہ ہوتاتھا اور سالک ’’افکار وحوادث ‘‘ لکھتے تھے،جومزاحیہ ہوتے اور اردو زبان وادب کے چٹخاروں کے باعث بڑی دل چسپی اور شوق سے پڑھے جاتے تھے۔ مہرصاحب کاقلم بڑاشگفتہ تھا، جو کچھ لکھتے تھے بڑے غورو فکر اور مطالعہ کے بعد لکھتے تھے۔وہ صرف اخبار نویس نہیں بلکہ صفِ اوّل کے ادیب مصنف اور محقق بھی تھے۔مرزاغالب اورحضرت سید احمدشہید ان کے تحقیقی مطالعہ کے خاص موضوعات تھے۔ان پرانھوں نے نہایت وقیع اورقابل قدر کتابیں لکھی ہیں۔ مولانا ابوالکلام آزاد کے ساتھ ان کی عقیدت ارادت کے درجہ کوپہنچی ہوئی تھی۔اس ارادت کے باعث ان کو قرآن مجید کے ساتھ بھی بڑا شغف اوراس کاخاص ذوق تھا۔افسوس ہے تقسیم کے بعد پاکستان میں ان کو وہ عروج حاصل نہیں ہواجس کے وہ مستحق تھے۔وہاں کی سوسائٹی میں ان کی شخصیت کچھ دب سی گئی تھی۔آخرعمر میں ان کی معاشی پریشانیاں بہت بڑھ گئی تھیں، جس کا اندازہ ان خطوط سے ہوتا ہے جو ’’نقوش کے مکاتیب نمبر میں چھپے ہیں۔اﷲ تعالیٰ مغفرت اور دارِ آخرت کی راحتیں نصیب فرمائے۔ [دسمبر ۱۹۷۱ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...