Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مولانا احتشام الحسن کاندھلوی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا احتشام الحسن کاندھلوی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338728

Access

Open/Free Access

Pages

132

مولانا احتشام الحسن کاندہلوی
افسوس ہے ہمارے عزیز اور فاضل دوست مولانااحتشام الحسن کاندہلوی بھی گزشتہ نومبر میں شدید علالت کے بعد انتقال کرگئے۔مولانا کاندہلہ کے رئیسوں میں شمار ہوتے تھے لیکن ان کا مشغلہ تبلیغی کتابوں کی تصنیف وتالیف اور مطالعہ کے سوا کچھ نہ تھا۔شب وروز اسی میں بسر ہوتے تھے اور گفتگو کاموضوع بھی بس یہی ایک بات ہوتی تھی۔تبلیغی جماعت کے طریق کارسے ان کو اختلاف تھا۔وہ کہا کرتے تھے کہ تبلیغ تو نام ہی اسلام کوغیر مسلموں تک پہنچانے کا ہے۔ مرض الوفات میں مبتلاہونے سے ایک ماہ قبل علی گڑھ آئے اور ایک ہفتہ کے قریب قیام کیا۔ان دنوں میں ان سے کئی مرتبہ ملاقات ہوئی اورہرملاقات میں وہ اپنے اس محبوب موضوع پرتقریر کرتے رہے ہیں۔میں حسب عادت خاموش سنتا رہا اور بولا کچھ نہیں۔مرض الوفات میں انھوں نے بڑی سخت تکلیف اٹھائی لیکن صبر ورضا کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ بڑے خلیق اورعابد وزاہد بزرگ تھے۔اﷲ تعالیٰ ابرار وصلحا کامقام عطا فرمائے آمین۔ [جنوری ۱۹۷۲ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...