Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا عبدالباری حاوی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338729

Access

Open/Free Access

Pages

133

مولانا عبدالباری حاوی
افسوس ہے گذشتہ ماہ ہمارے نہایت فاضل دوست مولانا عبدالباری صاحب حاویؔ نے بھی ہوائی جہاز کے ذریعہ حج کے ارادے سے جاتے ہوئے ظہران میں وفات پائی۔انا ﷲ وانا الیہ راجعون ۔مولانا وانمباڑی(شمالی ارکاٹ) کے باشندہ تھے اوروہیں حضرت مولانا گنگوہی حضرت شیخ الہند اورمولانا تھانوی کے ارشد تلامذہ سے علوم و فنون اسلامیہ ودینیہ کی تعلیم پائی۔یوں توسب علوم وفنون میں کامل درک رکھتے تھے لیکن حدیث اورعربی ادب میں بڑا کمال حاصل تھا۔ پہلے مختلف مدارس اورایک ہائی اسکول میں درس کی خدمات انجام دیں، اب ادھر دس برس سے مدراس کے مشہور جمالیہ عربک کالج میں صدر الاساتذہ کے عہدے پرفائز تھے۔عربی زبان اوراردو وفارسی میں شعر کہتے تھے۔ پہلے تخلص مجاہدؔ تھا پھر حاویؔ کے تخلص سے مشہور ہوئے ۔بڑے خوش اخلاق اورعابد و زاہد بزرگ تھے۔ وضعداری، مروت اورشرافت ان کی فطرت تھی۔جیسا کہ سفرنامہ مدراس میں عرض کیا جاچکا ہے علالت اورضعف کے باوجود راقم الحروف سے ملاقات کے لیے قیام گاہ پرتشریف لائے۔سات آٹھ مرتبہ حج وزیارت مدینہ سے مشرف ہوچکے تھے۔اس مرتبہ پھر جارہے تھے کہ اثنائے راہ میں پیغامِ اجل آپہنچا۔عمرساٹھ کے لگ بھگ ہوگی اﷲ تعالیٰ صدیقین وشہداء کامقام عطا فرمائے۔ آمین۔ [مارچ ۱۹۷۲ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...