Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > الحاج محمد اسمٰعیل [صدر مسلم لیگ و جمعیت علماء ہند)]

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

الحاج محمد اسمٰعیل [صدر مسلم لیگ و جمعیت علماء ہند)]
Authors

ARI Id

1676046603252_54338730

Access

Open/Free Access

Pages

133

الحاج محمد اسمٰعیل
مسلم لیگ اورجمعیتہ العلمائے ہند دونوں ملک کی موقر اورباعظمت مسلم جماعتیں ہیں۔افسوس ہے کہ گزشتہ مہینہ دونوں جماعتوں کے صدر چند روزکے فصل سے راہی ملک بقاہوگئے۔ان دونوں بزرگوں کی وفات ایک عظیم ملّی حادثہ ہے جس کی تلافی عرصہ تک ہوسکے گی۔الحاج محمد اسمٰعیل نہایت لائق وقابل اوربڑے معاملہ فہم اور سوجھ بوجھ کے انسان تھے۔ان کی قابلیت کایہ عالم تھا کہ پارلیمنٹ میں جس کے ممبر وہ سالہائے سال سے تھے مالیاتی اورتجارتی مسائل و معاملات پران کی تقریر بڑی توجہ سے سنی جاتی تھی۔تقسیم کے بعدمسلم لیگ سمٹ سمٹاکر مدراس اورکیرالا میں محدود ہوکر رہ گئی تھی۔مرحوم اس کے صدر منتخب ہوئے اور آخر تک رہے۔مرحوم نے اس جماعت کواس خوبی سے چلایاکہ اس نے ملک کی سیاسی اورجمہوری جماعتوں سے اہم سیاسی معاملات میں برابر اشتراک و تعاون کیا اورحدیہ ہے کہ ایک مرتبہ وزیراعظم کی زبان سے اقرار کرالیاکہ مسلم لیگ فرقہ وارانہ جماعت نہیں ہے۔انگریزی میں ان کی تقریر بڑی پُرمغز،مدلل اور موثرہوتی تھی۔یہ کمال ان کاہی تھا کہ تقسیم سے پہلے مسلم لیگ کاجو رول اور نظریہ رہاہے مرحوم تقسیم کے بعد میں اس کو بڑی جرأت وجسارت سے صحیح ثابت کرتے اورہندوؤں کے بڑے بڑے مجمعوں میں اس کی مقبولیت پرمدلل تقریر کرتے اوراس کے باوجود ہرطبقہ اورہرپارٹی میں عزت کی نظرسے دیکھے جاتے تھے۔ان اوصاف وکمالات کے علاوہ بڑے متدین،متشرع،خوش اخلاق ومتواضع اورمخلص تھے۔اﷲ تعالیٰ ان کومغفرت وبخشش کی نعمتوں سے سرفراز فرمائے۔آمین
[مئی۱۹۷۲ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...