Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مُلّا جان محمد
Authors

ARI Id

1676046603252_54338733

Access

Open/Free Access

Pages

134

مُلاّ جان محمد
افسوس ہے گذشتہ مہینہ ہمارے دومخلص قومی کارکن ملاجان محمدکلکتہ اورمولانا محمد عاقل الٰہ آباد انتقال کرگئے۔ملا صاحب کااصل وطن پشاور تھالیکن عرصہ دراز سے کلکتہ میں آبسے تھے اوراب سچ مچ وہی ان کاوطن تھا۔نہایت پُرجوش،جری اوربیباک انسان تھے۔گذشتہ نصف صدی میں کوئی قومی اور ملی تحریک ایسی نہیں ہے جس میں انہوں نے بڑھ چڑھ کراورولولہ و عزم کے ساتھ حصہ نہ لیا ہو۔ ان کی علمی زندگی کاآغاز تحریک خلافت سے ہوا اوراختتام مجلس مشاورت پر۔کلکتہ میں شاید ہی کوئی مسلم ادارہ(یہاں تک کہ محمڈن اسپورٹنگ کلب بھی) ایسا ہوجس میں ملاصاحب نے نمایاں حصہ نہ لیاہو۔اسی وجہ سے وہ کلکتہ کے لوگوں میں بے حد مقبول تھے۔ بڑے بے غرض،بے لوث اورنہایت سادہ اورمخلص مسلمان تھے۔۱۹۵۰ء میں کلکتہ کے فساد میں لوگوں نے ان کو بچوں کی طرح چیختے اور روتے دیکھا ہے۔ عمر۸۵ سال کے قریب تھی۔ [نومبر ۱۹۷۲]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...