Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا محمد عاقل
Authors

ARI Id

1676046603252_54338734

Access

Open/Free Access

Pages

135

مولانا محمد عاقل
مولانا محمد عاقل الٰہ آباد دارالعلوم دیوبند کے باقاعدہ فارغ التحصیل تھے اوراستعداد بھی اچھی اورپختہ تھی۔ کچھ دنوں کسی مدرسہ میں درس کاکام بھی کیا تھا لیکن طبیعت کااصل رحجان قومی اورملی کاموں کی طرف تھا اس لیے جمعیۃ علماء سے وابستہ ہوگئے ۔ان میں تنظیم کی بڑی اچھی صلاحیت تھی اورخاموش کام کرنے کے عادی تھے۔جمعیۃ کی موجودہ ہیئت وتنظیم سے اختلاف ہواتواس سے الگ ہوکر مجلس مشاورت کے سرگرم کارکن بن گئے اورادھربھی سردبازاری دیکھی تومسلم مجلس میں چلے گئے اوراسی حالت میں چند ماہ بیمار رہ کرداعی اجل کو لبیک کہا۔ اﷲ تعالیٰ ان دونوں خادمان ملت کومغفرت وبخشش کی نعمتوں سے نوازے!
[نومبر۱۹۷۲ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...