Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

پروفیسر سید احتشام حسین
Authors

ARI Id

1676046603252_54338735

Access

Open/Free Access

Pages

135

پروفیسر سید احتشام حسین
افسوس ہے پچھلے دنوں پروفیسر سید احتشام حسین کااکسٹھ برس (۶۱) کی عمر میں اچانک حرکت قلب کے بند ہوجانے کے باعث الہٰ آباد میں انتقال ہوگیا۔ موصوف اردوزبان کے نامور استاذ، بلند پایہ ادیب، مصنف اورنقاد تھے۔اگرچہ انھوں نے لسانیات، تاریخ اورسماجیات پربھی لکھاہے لیکن ان کی قلمی تگ ودو کا اصل میدان تنقید تھا۔اگرچہ وہ ترقی پسند نظریۂ ادب کے حامی اور اس کے علم بردار تھے لیکن طبیعت میں سنجیدگی تھی اورفکرمیں اعتدال وتوازن،اس حیثیت سے انہوں نے اردو ادب میں نئی تحریکوں کی رہنمائی کی اوران کو غلط راستہ پرپڑجانے سے بچانے کی بھرپور کوشش کی۔ان کی تحریر شگفتہ اوررواں ہوتی تھی اوراس میں زبان کے چٹخارہ کے بجائے علمی وقار ہوتا تھا۔اردوزبان ادب میں محقق اورتنقید نگار نوجوانوں کی موجودہ نسل کے پیدا کرنے میں ان کابڑاحصہ ہے۔اخلاق و عادات کے اعتبار سے بڑے شریف،ہمدرد ومتواضع اورسادہ طبیعت انسان تھے۔ اﷲ تعالیٰ ان کو مغفرت وبخشش کی نعمت سے سرفراز فرمائے۔ [دسمبر ۱۹۷۲ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...