Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

سید عبدالرحمن تھنگل
Authors

ARI Id

1676046603252_54338736

Access

Open/Free Access

Pages

135

سید عبدالرحمن تھنگل
افسوس ہے گزشتہ مہینہ مسلمانوں کی بعض نمایاں شخصیتیں ہم سے جدا ہوگئیں۔ سید عبدالرحمن تھنگل آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر تھے۔سابق صدر مسلم لیگ محمد اسماعیل صاحب مرحوم نے اس جماعت کاجووقار اورمرتبہ جنوبی ہند میں قائم کردیا تھا، سید عبدالرحمن تھنگل نے نہ صرف اسے قائم رکھا بلکہ بعض حیثیتوں سے اس میں اضافہ کیا۔ وہ نہایت سوجھ بوجھ اورفہم وتدبر کے سیاست دان تھے۔ حکومت اوردوسری سیاسی پارٹیاں بھی ان کی لیاقت و قابلیت اور بلندکردار کی معترف تھیں۔ ان کی دینداری کاثبوت اس سے بڑھ کراورکیاہوسکتا ہے کہ ان کی وفات حج سے فراغت کے بعد ہوئی اوران کا جسدِخاکی سرزمین قدس کی امانت بن گیا، یہ وہ موت ہے جس پر زندگی کوبھی رشک آتاہے۔ اﷲ تعالیٰ ان کے مدارج ومراتب بلند فرمائے۔ [فروری۱۹۷۳ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...