Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا عبدالصمد رحمانی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338742

Access

Open/Free Access

Pages

137

مولانا عبدالصمد رحمانی
تین مہینہ کے سفر کے بعد جب ۳/جون کوبحمداﷲ بہمہ وجوہ خیریت و عافیت واپسی ہوئی توجن احباب اوربزرگوں کے انتقال پرملال کی خبر سے سخت افسوس اوررنج ہوا ان میں مولانا عبدالصمد صاحب رحمانی بھی تھے۔مولانا ان اکابر علم وفضل اوراصحاب ورع وتقوی میں سے تھے جن کے دم سے اسلام کی روحانی اوردینی واخلاقی عظمت کی آبرو قائم ہے۔ ان کی استعداد بڑی پختہ تھی، مطالعہ وسیع، نظر دقیق اورفہم ثاقب رکھتے تھے۔ یوں تو سب ہی علوم دینیہ و مروجۂ مدارس عربیہ سے ان کو قلبی لگاؤ تھا لیکن فقہ اورحدیث سے ان کوزیادہ دلچسپی اور مناسبت تھی۔ جب گفتگو کرتے تھے توان کی باتوں سے رسوخ فی العلم کے ساتھ سنجیدگی ٔرائے،ذہانت اورتوازن فکر کے بھبکے آتے تھے۔عملاً بڑے قناعت پسند اور درویش صفت بزرگ تھے، ہرچیز میں سادگی اور بے تکلفی ملحوظ رکھتے تھے۔ صاحب درس اورصاحب تصنیف وتالیف بھی تھے۔ ملک کی تحریک آزادی کے ہراوّل دستے میں تھے لیکن آزادی کے بعد ملک میں جوحالات پیش آئے اورجن کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، انھوں نے بعض دوسرے مجاہدین وطن کی طرح ان کو اس درجہ دل شکستہ اور مایوس کردیا تھا کہ وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ گوشہ نشین ہوگئے تھے۔ چند برس سے مجموعۂ امراض واسقام تھے اوربہت کمزور ہوگئے تھے، آخر وقت موعود بھی آپہنچا۔اﷲ تعالیٰ مغفرت وبخشش اور رفع درجات کی نعمتوں سے سرفراز فرمائے۔آمین [جون۱۹۷۳ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...