Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > پروفیسر ضیا احمد بدایونی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

پروفیسر ضیا احمد بدایونی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338743

Access

Open/Free Access

Pages

138

پروفیسر ضیاء احمد بدایونی
افسوس ہے گزشتہ مہینہ ہماری پرانی بزم علم وادب کی ایک اورشمع بجھ گئی۔ پروفیسر ضیاء احمد صاحب بدایونی، بدایوں کے ایک نامور خانوادۂ شعروادب کے فرزند ارجمند تھے۔قدیم دستور کے مطابق عربی فارسی کی تعلیم ایک مدرسہ میں پائی پھرانگریزی تعلیم کی طرف متوجہ ہوئے توایم۔اے تک پہنچے، فارسی میں جس کا امتحان الٰہ آباد یونیورسٹی سے فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا۔۱۹۲۶ء میں بسلسلۂ ملازمت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے وابستہ ہوئے اورشعبۂ فارسی کے صدر اورپروفیسر کی حیثیت سے۱۹۵۹ء میں ریٹائرڈ ہوئے۔
موصوف کی استعداد بڑی پختہ اورنظر بہت وسیع تھی۔عربی،فارسی اوراردو شعروادب پر تحقیقی اور مبصرانہ نگاہ رکھتے تھے۔ لغت ان کا خاص فن تھا چنانچہ ریٹائرمنٹ کے بعد چند برس علی گڑھ میں اورچند برس دہلی میں لغت پرجوکام اردو شعبوں کے ماتحت ہورہاہے اس سے وابستہ رہے۔ تصنیف وتالیف کاذوق فطری تھا چنانچہ تاریخ و ادب پرمتعدد تصنیفات یادگار چھوڑی ہیں جن میں دیوان مومن مع ایک طویل مقدمہ کے اورشرح قصائد مومن خاصہ کی چیزیں ہیں۔ مذہبیات سے بڑی دلچسپی تھی، اس سلسلہ میں بھی ان کی دوتین کتابیں ہیں۔ اخلاق و عادات کے لحاظ سے بھی بڑی خوبیوں کے بزرگ تھے، نہایت خوددار، ملنسار اورمتواضع تھے۔ طلباء پربے حد شفقت کرتے اور ان کی خدمت کے لیے ہروقت مستعد رہتے تھے۔ کم سخن تھے مگرجب بولتے تھے توتقریر مربوط اور پُرمغز کرتے تھے۔ عمر۷۷برس کے لگ بھگ تھی۔ ادھر کچھ عرصہ سے علی گڑھ میں جس کو انھوں نے اپنا وطن بنالیا تھا مقیم تھے۔وہیں۸/جولائی کوشب میں انتقال ہوا۔ اﷲ تعالیٰ غریق رحمت کرے، اب اس وضع کے لوگ کہاں ملیں گے۔
[اگست۱۹۷۳ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...