Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مولانا عبدالسلام فاروقی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا عبدالسلام فاروقی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338744

Access

Open/Free Access

Pages

138

مولانا عبدالسلام فاروقی
افسوس ہے کہ پچھلے دنوں مولانا عبدالسلام صاحب فاروقی کا۶۷،۶۸برس کی عمر میں لکھنؤ میں انتقال ہوگیا۔مرحوم بلندپایہ عالم اورخوش بیان مقرر ہونے کے علاوہ بڑے صالح اور متقی بھی تھے۔فقہ ان کاخاص فن تھا اوراستعداد بڑی پختہ تھی۔ اپنے معمولات کے بڑے پابند اورجو بھی ان کے افکاروخیالات تھے ان میں سخت جامد اورکٹر تھے۔تواضع،فروتنی،سادگی اور بے لوثی ان کے اوصاف خصوصی تھے، ان اوصاف وکمالات کے باعث لکھنؤ کے ہرفرقہ اورہرطبقہ میں بڑی عزت اوراحترام کی نظرسے دیکھے جاتے تھے۔ چنانچہ ان کے جنازہ کے نہایت عظیم جلوس میں مسلمانوں کے ہرطبقہ اورہرگروہ کے لوگوں کے علاوہ ان کی تعزیت کرنے والوں میں غیر مسلم حضرات کی بھی معتدبہ تعداد شامل تھی۔ عمل اور اخلاق کے اعتبار سے سلف صالحین کانمونہ تھے۔میں جس سال (غالباً۱۹۲۱ء) مدرسۂ امدادیہ مرادآباد میں داخل ہوا ہوں، اسی سال مرحوم بھی اپنے بڑے بھائی مولوی عبدالغفور مرحوم کے ساتھ مدرسہ میں داخل ہوئے تھے اورمولانا سید مرتضیٰ حسن صاحب چاندپوری کی نگرانی میں رہتے تھے۔ دونوں بھائی نہایت کم آمیز، شرمیلے اورکم گوتھے اورطلباء سے بہت کم ملتے جلتے تھے۔ ایک عرصہ دراز کے بعد علی گڑھ میں ملاقات ہوئی اورمیں نے ان کویہ زمانہ یاد دلایا توانھیں یادآگیا۔ اس کے بعد ابھی ایک برس پہلے جب یہاں دلّی میں ملاقات ہوئی تو بڑی محبت اور تعلق خاطر کے ساتھ پیش آئے۔اب ایسے باوضع،پاک باطن اورپاک نظر لوگ کہاں ملیں گے؟اﷲ تعالیٰ ان کے درجات ومراتب بلند فرمائے۔ آمین
[ستمبر۱۹۷۳ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...